بلاول بھٹو آج پیپلزپارٹی کےمنشور کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج 5 بجے پارٹی منشور کا اعلان کریں اور آج اعلان کیا جانے والا منشور پارٹی کا گیارہواں منشور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے منشور میں روزگار، کپڑا، مکان کے علاوہ یوتھ امپاورمنٹ، زراعت، توانائی، صنعتی ترقی، آبی ذخائر کی تعمیر اور روزگار شامل ہے جبکہ منظور میں سرائیکی صوبہ بنانے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کا کارکنوں کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج انقلابی منشور پیش کریں گے جو بے نظیر بھٹو کے فلسفے کی روح کے مطابق ہے۔