برلن:برلن کی ریاستی سینیٹ نے مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے مہاجرین کو پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن حکومت کی ترجمان کلاڈیا سووینڈر نے یہ اعلان کیا اور یہ پیشکش بھی کی کہ کسی جامع سمجھوتے کے تحت مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کے لیے وہ اور ان کی حکومت تیار ہے۔یہ امر اہم ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی توثیق بھی لازمی ہے۔ واضح رہے کہ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کا ایک بحری جہاز اس وقت مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسا ہوا ہے اور اس پر 234مہاجرین سوار ہیں۔ اٹلی نے انہیں پناہ دینے سے انکار کر دیاساتھ ساتھ ریاستی سینیٹ نے ملک کی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کے بحران اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر اس کا حل تلاش کرے۔