بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان قاؤ فونگ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے برآمدات پر پابندی عائد کرنے سے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ترجمان چینی وزارت تجارت قاؤ فونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ چین کیلئے امریکی برآمداتی مصنوعات میں اضافہ ہوگا اور تجارتی خسارے میں کمی لائی جا سکے گی۔اس حوالے سے ہائی ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات اور سروس کے شعبہ جات میں وسیع امکانات موجود ہیں۔لہذا امریکا کی جانب سے برآمدات پر پابندی عائد کرنے سے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہا کہ طویل عرصے سے چین اور امریکا کے کاروباری ادارے متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت تیکنیکی تعاون کررہے ہیں۔جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔