‰Šã‚·‚éoŒõ‹»ŽY»–ûŠ–kŠC“¹“Ϗ¬–qŽs‚Å‚P‚T“úŒßŒã‚WŽžA’|“àŠ²ŽÊ‚·

ایران کی عبادان آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی

تہران:ایران کے جنوبی مغربی حصے میں واقع عبادان آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد صورتحال معمول پر آ جائے گی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔عبادان ریفائنری پلانٹ میں آتشزدگی سے تیل کی برآمدات کو کوئی گزنہیں پہنچی۔ ایران دنیا میں تیل برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، تہران گیسولین سمیت متعدد دوسرے فائن ایندھن بھی تیار کرتا ہے۔اھواز کے جنوبی صوبے میں واقع عبادان آئل ریفائنری ایران کی سب سے پرانی ریفائنری ہے، ملک میں تیل اور گیس پراسس کرنے والے تقریباً ہی منصوبوں کی طرح عبادان ریفائنری میں مرمت کے کام کی بڑی دیر سے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔