پیوٹن سے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ اٹھائوں گا،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔
ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ مہینے ھلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں شام اور یوکرائن جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو ماسکو روانہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔