ٹرمپ کی متنازع پالیسی کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاج

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تارکین وطن کو نہ برداشت کرنے کی پالیسی ختم کردی جائے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کو کسی بھی قیمت پر نہ برداشت کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ اور ہزاروں تارکین وطن کو گرفتار کرکے انہیں واپس اپنے ملک بھیجا جارہاہے۔ جبکہ ان سے بچے چھیننے کی پالیسی روک دی گئی ہے۔

تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ تارکین وطن سے متعلق پالیسی ختم کردی جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ امریکا کو بنانے والے تارکین وطن ہیں۔ اور اب تارکین وطن کو ہی ملک میں رہنے نہیں دیا جارہا۔

واشنگٹن کے علاوہ، نیویارک، بوسٹن اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر کے سیکڑوں افراد شریک ہیں۔