عملی سیاست کرکے پہلے غریبوں کیلئے اسپتال بناؤںگا۔شیخ رشید کا اعلان

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے غریبوں کیلئے کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عملی سیاست میں آکر سب سے پہلے غریبوں کیلئے اسپتال بناؤنگا۔کسی حکمران نے کبھی کسی غریب کیلئے کچھ نہیں سوچا۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرواؤنگااور زندگی کی بہترین سیاست کروں گا۔انہوں نے کہا کسی حکمران نے راولپنڈی کے بچوں کیلئے کوئی اسکول کالج نہیں بنوایا۔ اب عملی سیاست میں آکر سب سے پہلے غریبوں کیلئے اسپتال بناؤنگا۔کسی حکمران نے کبھی کسی غریب کیلئے کچھ نہیں سوچا۔