روس نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ماسکو: روس نے ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر اسپین کو شکست دےدی ،

پہلا گول اسپن نے کیا جوروسی ڈیفینڈر سرگی اگناشیوک کی غلطی کی وجہ سے ہوا،جس کے بعدروس کے ارٹم ڈیوبا نے گول اسکور کرکے اسپین کی سبقت کو ختم کردیا۔

میچ کے90 منٹ کے اختتام کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا تاہم وہاں بھی فیصلہ نہ ہوسکاجس کے بعدابتدائی دو پنالٹیوں پر دونوں ٹیموں نے باآسانی گول اسکور کردیے تاہم اسپین کی تیسری پنالٹی روسی کیپر نے شاندار انداز میں روک کر سابق ورلڈ چیمپئن کو دباؤ میں ڈال دیااور اس طرح ٹیم روسی ٹیم کامیاب ہوگئی۔