تہران:ایران کے جنوب مغربی شہر المحمرہ میں آبی آلودگی اور دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان کے خلاف شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر پولیس کی فائرنگ اور7 مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی،فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو خون میں لت پت ہوگئے۔ذرائع کےمطابق ایرانی پولیس کے کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم 7مظاہرین ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔