آواز کے ارتعاشات سے دانت صاف کرنے والا ٹوتھ برش تیار

لندن: ایک کمپنی نے روایتی ٹوتھ برش کو تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے ایک انقلابی ٹوتھ برش بنایا ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرتا ہےجسے ’چیز‘ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔


چیز میں موٹر لگی ہے جو آواز کے ساتھ ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ یہ ماؤتھ پیس ٹوتھ برش بتیسی کی طرح ہے اور اس میں موجود برش کے ریشے کچھ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ جو تمام 28 دانتوں سے مس ہوجاتے ہیں۔


ٹوتھ برش کو دو مختلف سائز میں تیار کیا گیا ہےاور اسے ایک مرتبہ چارج کرکے 10 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر پلیٹ فارم بھی فروخت کیا جائے گا۔


اس ٹوتھ برش کی قیمت پاکستانی 7 سے 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔