سیزن 2018 کے مقابلوں کیلئے بین الاقوامی ریسلرزپاکستان پہنچ گئے

سیزن 2018 کے مقابلوں میں شرکت کیلئے بین الاقوامی ریسلرزپاکستان پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ریسلرز کا تعلق برطانیہ، امریکہ اور فرانس سے ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسلنگ ایونٹ اگست میں پاکستان میں منعقد ہوگا جس کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان پہنچنے والے غیر ملکی ریسلرز نے نے ایونٹ کی کوآرڈینیشن کےلیے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اورتصویر بھی بنوائی۔