محکمہ موسمیات کی پنجاب میں مزید 2دن جل تھل رہنے کی پیش گوئی

 

لاہور: محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا دوسرا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 7 روز قبل سے پیش گوئی کی جا رہی تھی، اب پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ2روز تک جاری رہیگا، لاہور کو بارشوں کیساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی گھیرے میں لیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 24 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہونیکا امکان ہے۔بارشوں سے جہاں بعض جگہ انفرادی نقصانا ت ہوئے ہیں وہا ں موسم کی شدت میں قدرے بہتری سے شہریوں نے سکون کا سانس بھی لیا ہے ۔