لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہورمیں شدید بارشوں کے باعث مال روڈ کے بعد ایک اور سڑک زمین میں دھنس گئی جس میں ایک ٹرک کا اگلا حصہ بھی زمین میں چلا گیا ۔
لاہور کے علاقے بھٹی چوک پر ٹرک جا رہا تھا کہ اچانک سڑک زمین میں دھنس گئی اور ٹرک کا اگلا حصہ بھی زمین میں دب گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔اس سے قبل مال روڈ پر زیر تعمیر سڑک زمین میں دھنس گئی تھی ۔شہر میں شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی بھی کھڑا ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔