آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا مستعفی ہونے کا اعلان

 

دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اگلے سال ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ 2012 سے اس عہدے پر تعینات ہیں۔

 

آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد اپنا کانٹریکٹ ختم ہونے کے باعث عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ڈیوڈ رچرڈسن 2002 سے آئی سی سی کے ساتھ منسلک ہوئے اور 2012 میں انہیں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔