بنوں :شمالی وزیرستان کے قصبے رزمک میں نامعلوم حملہ آوروں نے تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود 10 افراد زخمی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے دستی بم حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم، انتظامیہ میں شامل عہدیداروں نے اس بم حملے کی تصدیق کی ہے۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
عہدیداروں اور قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور جو موٹر سائیکل پر سوار تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اورنگزیب، شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔