کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہے گا۔
شہر قائد میں آج دن کے اوقات میں 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔ کراچی میں آج موسم قدرے خوشگوار رہنے کی توقع ہے، لوگوں نے موسم کا لطف اٹھانے کے لئے سمندر کی جانب رخ کرلیا ہے۔