سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

ہرارے : سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی، زمبابوے کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 162 کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتےہوئے58 رنز کی پاٹنرشپ قائم کی ۔ جس کے بعد حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئےاور فخر زمان47 رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔قومی بیٹسمین حسین طلعت 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد سرفراز احمد 38 اور شعیب ملک 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔