الیکشن کمیشن نے ’’عورت کو ووٹ دینا حرام ‘‘قرارکا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی طرف سے عورت کو ووٹ دینے کے عمل کو حرام قرار دینے کا نوٹس لے لیا ۔
الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ سےمسلم لیگ ن کے این اے 184 اور 186 کے امیدوار اورپنجاب کے سابق وزیر ہارون سلطان بخاری کے بیان پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
گزشتہ دنوں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار نے مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا تھاکہ عورت کوووٹ حرام ہے ۔
الیکشن کمیشن نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قیصر سلیم کو ن لیگی امیدوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔