استنبول:ترکی کے سرحدی دستوں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والے 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے سرحدی دستوں نے ضلع خطائے کی تحصیل کرک خان اور آلتن اوزو میں شام سے غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن کر گرفتار کر لیا
گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے 18 کا تعلق شام سے بتایا گیا ۔دوسری جانب سیکنڈ فرنٹ بریگیڈ کمانڈرشپ سے منسلک دستوں نے بھی آلتن اوزو تحصیل کی سرحدوں کے جوار سے2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے
ان افراد کو پوچھ گچھ کے لیے علاقے کی جنڈر میری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔