ایرانی سفارتکار قتل کی منصوبہ بندی کےالزام میں گرفتار

پیرس:جرمن پولیس نے ایرانی سیاستدانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار کو حراست میں لیا ہے جبکہ آسٹریا ایرانی سفارت کار کو حاصل سفارتی استثنی ختم کر رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفارتکار ویانا میں ایرانی سفار خانے میں تعینات ہے، شبہ ہے کہ ایرانی سفارتکار فرانس میں جلا وطنی کاٹنے والے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آسٹریا کے حکام نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایرانی سفارت کار اور دیگر 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارت کار کے علاوہ بیلجیئم کی شہریت رکھنے والے جوڑے کو برسلز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں شوہر اور بیوی ایرانی نژاد ہیں جبکہ پولیس نے ایرانی سفارتکار اسد اللہ اے کو جرمنی سے گرفتار کیا گیا ہے وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفارتخانے میں تعینات ہیں۔