متحدہ مجلس عمل نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا

 

اسلام آباد:متحدہ مجلس عمل کی قیادت نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی اسمبلی191، چاروں صوبوں سے 404 اور 35 خواتین جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ۔

ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد مرکزی قائدین کے ہمراہ نیو ز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں متفقہ امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے ،ایم ایم اے میں شامل جماعتیں متفقہ امیدواروں کومکمل سپورٹ فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر عوامی رابطہ مہم میں13 جولائی کو راولپنڈی اور 15 جولائی کراچی میں جلسہ عام ہوگا، 21 ایبٹ آباد، 22 جولائی سے ملاکنڈ تک کے علاقوں کا دورہ کرینگے۔