طیب اردوان صدارت کا حلف پیر کو اٹھائیں گے

 

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان صدارت کا حلف پیر کو اٹھائیں گے، غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، وزیروں کی تعداد کم کر دی جائیگی، طیب اردوان کو وزرا برطرف کرنے کا اختیار مل جائیگا۔

ترکی میں صدر کا عہدہ مزید طاقتور ہو گیا، جون میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان پیر کو دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف اٹھائیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 26 سے کم کر کے 16کر دی جائے گی۔

نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا،بینالی یلدرم ترکی کے 27 ویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان کو وزارکو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔