مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کشمیری نوجوان رہنمابرہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کےقبل ہی کئی حریت رہنمائوں کو نظربندکردیا ہے۔ جبکہ ضلع کلگام میں قابض فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ حریت قیادت نے 8 جولائی کو برہان وانی کی برسی کے موقع پر آج اور کل وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
کشمیری رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل قابض انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے روکنے کے لیے وادی میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں متعدد حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار اور گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے یہ کام کررہی ہے۔