افریقی ملک کیمرون میں بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی وسطی افریقی ملک کیمرون کے گورنرنصری پال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمت بس میں 32 افراد سوار تھے جو بوٹوروقصبے میں واقع ایک دریا میں جاگری اور30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زندہ بچ جانے والے 2 افراد کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے نکال کراسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

گورنرنصری کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی تاہم سڑک کی خستہ حالی اورناتجربہ کارڈرائیوربھی حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔