ايران نے پارليمنٹ پرحملے میں ملوث 8 افراد کو پھانسی دے دی گئی

تہران: ايران نے پارلیمنٹ اورآیت اللہ خمينی کے مزار پر حملوں میں ملوث 8 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

ايرانی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ۔

پھانسی پانے والوں میں سلیمان مظفری، اسماعیل صوفی، رحمان بہروز، مجید مرتضائی، سروس عزیزی، ایوب اسماعیلی، خسرو رمضانی اور عثمان بہروز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 7 جون 2017 کو تہران ميں پارليمنٹ اورآیت اللہ خمينی کے مزارپرحملوں میں 18 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اس حملے کے بعد 20 افراد کو گرفتارکرکے ان پرمقدمہ چلایا گیا۔ ان میں سے 8 کو پھانسی دے دی گئی ہے جبکہ باقی 12 سے زائد ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

پارلیمنٹ اورآیت اللہ خمینی کے مزار پر حملے کے ردعمل ميں ایرانی فورس پاسداران انقلاب نے شام ميں داعش کے ٹھکانوں پرميزائل حملے بھی کئے تھے۔