شام : کار بم دھماکےمیں18افرادہلاک ، متعددزخمی

دمشق: شام کےصوبےدیرالزورمیں بارودسے بھری کارمیں دھماکاجس کےنتیجے میں18 افراد موقع پر ہی ہلاکہ ہوگئےجبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے البشرا میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے اڈے کے قریب ہوا۔
سیرین آبزرویٹری کے مطابق دھماکے میں ہلاک 11 افراد کا تعلق امریکی حمایت یافتہ فورسز سے ہے جو داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
دوسری جانب درعا میں باغیوں نے بھاری اسلحہ حکومتی فورسز کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔