بھارت میں یورینیم فروخت کرنے والے5 افراد گرفتار

 

لاہور: بھارت ایٹمی مواد کی حفاظت کرنےمیں ناکام ہو گیا، کولکتہ میں ایک کلو گرام یورینیم فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت میں ایٹمی مواد عام مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا، بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں 5 افراد کو ایک کلو گرام یورینیم کےساتھ گرفتار کیا گیا ہے، جس کی مالیت3 کروڑ روپے ہے۔ یورینیم ایک تیز تابکار عنصر ہے جو کینسر کے علاج اور ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہوتا ہے،واضح رہے کہ اس سے پہلے دسمبر2016 میں بھی ریاست مہاراشٹرا سے9 کلوگرام یورینیم پکڑا گیا تھا۔