تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک ہوگئے۔
صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے وجہ سے موروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران 20مور مرگئے ہیں
حکام وائلڈ لائف کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گاؤں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ دیہات میں 20سے زائد مور بیمار ہیں۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔