فیس بک کا پاکستان میں سیکیورٹی سخت کرنے کا اعلان

فیس بک نے 25جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل پاکستان میں سیکیورٹی سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

فیس بک نے یہ اعلان امریکی انتخابات 2016ء نے متنازع کردار پر تنقید کے بعدکیا ہے ۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں جعل سازی کے ہتھکنڈوں کی روک تھام کے لیے نہ صرف اقدامات سخت کردیے گئے ہیں بلکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اکاونٹس کو محفوظ بنانے ،جعلی اکاونٹس کی شناخت اور جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔