بین الاقوامی برادری ماحول کے تحفظ کے لئے تعاون کرے۔چینی صدر

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ماحول کے تحفظ کے لئے تعاون کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوںنے ماحولیاتی کانفرنس کے نام جاری پیغام میں کیا جس کا افتتاح جنوب مغربی چین کے صوبے گوئی ژو میں کیا گیا۔

اپنے پیغام میں چین کے صدر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق انسانی مستقبل وابستہ ہے۔یہ پوری قوم کا مشترکہ مقصد ہے کہ ماحول سے پاک ملک تعمیر کیا جائے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آپس میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

دنیا کوایسا نظام جو فطرت کا احترام کرتا ہو اور بین الاقوامی پائیدار ترقی کے حصول کے لیے صاف ترقی کا عکاس ہو۔