زرداری اور فریال لوگوں کو ڈرا کر حکومت کرتےہیں،عمران خان

شہدادکوٹ : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شہدادکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ 10 سال کے دور اقتدار میں پاکستان پیپلز پارٹی نےسندھ میں کچھ نہیں کیا یہ لوگ اقتدار میں بیٹھے رہے اور کرپشن کرتےرہے۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور فریال تالپر نے سندھ کے لوگوں پر ظلم کیاہے،سوشل میڈیا پر فریال تالپور دھمکیاں دے رہی ہے،یہ سندھ کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے،یہ عوام کےخوف پر حکومت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اندرون سندھ میں22 سال سے آرہا ہوں،اندرون سندھ کا حال دیکھتا آیا ہوں،یہاں پانی نہیں،بجلی کبھی کبھی آتی ہے،آج بلوچستان سے زیادہ خراب اندرون سندھ کے حالات ہیں،افسوس ہوا یہاں کوئی بڑا اسپتال نہیں،سندھ میں ہزاروں لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔
شہداد کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو مخاتب کرتےہوئےکہاکہ 25 جولائی کو آپ کو موقع مل رہاہے،یہ موقع باربار نہیں ملتا۔
انہوں نے کہاکہ جو سندھ میں لوٹ مار ہورہی ہے وہ کسی صوبے میں نہیں ہورہی، سندھ کے لوگوں آپ ان ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، آپ لوگوں کی تقدیرآپ کے اپنے ہاتھ میں ہے، 25 جولائی کو نکلیں اور ووٹ دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ شہباز شریف آپ فکر نہ کریں میں آپ کے پیچھے بھی آرہاہوں۔