کرپشن کیس میں گرفتاربرازیل کے سابق صدر کی رہائی کا حکم

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی اپیلٹ کورٹ نے گزشتہ روز غیر متوقع فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر لوئی اناشیو لولاڈاسلواکی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

سابق صدر اپریل سے جیل میں قید تھے۔انہیں تعمیراتی کمپنی سے رشوت کے طور ہر ساحل سمندر پر وا قع اپارٹمنٹ قبول کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔