رحیم یارخان کی سڑکوں پر 400ووٹ برائے فروخت کے بینرز لگ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں ایک شہری محمد صادق نے رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل ووٹ برائے فروخت کے بینرآویزاں کردئیے ۔محمد صادق نے بینرز پرووٹوں کی قیمت درج نہیں کی ۔بینرز لگانےو الے کا کہنا ہے کہ علاقے کے ووٹرز کو صاف پانی ،سڑکیں ،گیس ،بجلی اور نکاسی آب کی سہولیات حاصل نہیں ہیں جو امیدوار یہ دینے کا وعدہ کرےگا ووٹ اسی کو ملیں گے۔
محمد صادق نے بینرز پر اپنے نام کے ساتھ فون نمبر لکھا ہوا تھا جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے ،اس کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دفعہ 154کے تحت مقدمے کا اندراج ہوا ہے۔دوسری جانب محمد صادق کی گرفتاری کے بعد اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، ان کے محلے میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے مجبور ہوکر ووٹ برائے فروخت کا بینر آویزاں کیا۔