چین میں مرچیں کھانے کا دلچسپ مقابلہ

 

بیجنگ :یوں توچٹ پٹے مصالحے دار کھانے چٹورے افراد کو بیحد پسند ہوتے ہیں لیکن تیکھاکھانے کے شوقین اس شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے دنیا کی تیز ترین مرچین کھانے کا انوکھا کارنامہ پیش کر کے سب کو ہیچھے چھوڑ دیا۔

جی ہاں، چین میں مرچیں کھانے کاسالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں تیکھا کھانے کے شوقین ا فراد نے حصہ لیا اور پانی و مرچوں سے ٹب میں بیٹھ کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں تیزی سے مرچیں کھاتے نظر آئے۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں مرچیں کھانے کی ناکام کوشش میں جہاں تیز مرچوں نے کئی شرکاکے کانوں سے دھوئیں نکال دیئے وہیں چین کے چلی کنگ نے 1منٹ میں 50مرچیں چٹ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔