بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید 20زخمی

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کم نہ ہوئے بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید، 20 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کنڈالاں میںدل کا دورہ پڑنے والے مریض کو اسپتال نہ لے جانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث وہ شخص انتقال کرگیا جس کے خلاف احتجاج کیا گیا تو بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3 کشمیری نوجوان شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ تصادم میں بھارتی فوجی افسر اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ ضلع شوپیاں کے علاقے میں کنڈالاں میں سری نگر پولیس اور انڈین ریزرو فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے تھے جس کے باعث ہزاروں افراد محصور ہوگئے۔