لوگوں کو لڑانے کیلئے الگ صوبے کا نعرہ لگایاجارہاہے،مصطفیٰ کمال

کراچی :سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہاکہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کیلئے ہی الگ صوبے کا نعرہ لگایا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ ہم امن چاہتےہیں اور امن قائم کرنے میں بھی سیکیورٹی فورسز کے بعد سب سے بڑا ہاتھ ہماراہے۔
کراچی پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے امن کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے،ہمارے سولہ نکات پر جو بھی عمل کرے گا ہم اُس کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ کارکن جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں سب کو جوڑیں گے نفرتیں نہیں بانٹیں گے3 سو لاپتہ 25 سو قبروں میں چلے گئے۔