پشاور :پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلورحملے میں مکمل محفوظ رہے ،اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ خود کش حملے میں دانیال بلور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دانیال بلور بھی اپنے والد کے ساتھ کارنر میٹنگ میں شریک تھے تاہم خود کش حملے سے چند لمحے قبل وہ کارنر میٹنگ سے باہر نکل گئے تھے جس کی وجہ سے وہ حملے میں زخمی ہونے سے محفوظ رہے ۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خود کش حملے میں ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید جبکہ 65 زخمی ہوگئے تھے ۔