پیرس:فرانس کی کئی کمپنیوں پر مشتمل بڑے شپنگ گروپ نے امریکی پابندیوں کے خطرے کے پیش نظر ایران کے لیے اپنی سروس ختم کر دی ہے۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق سروس منقطع کرنے کا اعلان شپنگ ادارے کی سربراہ روڈولفے ساڈے نے فرانس میں کیا۔
بحری جہاز سے کنٹینرز فراہم کرنے والی کئی دوسری بڑی شپنگ کمپنیاں بھی ایران کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔
ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد کی صورت حال پر غور و خوص کے لیے 5عالمی طاقتوں اور ایران کے اعلیٰ سفارتکاروں کی میٹنگ میں ویانا میں ہوئی ہے۔