الیکشن کمیشن کا 25 جولائی کو الیکشن کے دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے روز 25 جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے جس کی منظوری چیف الیکشن کمشنرنے دے دی ہے ۔

25جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018 میں ا مید کی جارہی ہے کہ ٹرن آﺅٹ پچھلے الیکشنزکی نسبت کہیں زیادہ ہوگا اورالیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ الیکشن ڈے پرزیادہ سے زیادہ لوگ باہرنکلیں اورقومی فریضہ ادا کریں۔