میامی ایئرپورٹ پرمسافر کی کمپیوٹر ہارڈ ڈسک سے اژدھا برآمد

جی ہاں ۔۔ ایسا بالکل ہوا ہے اورانٹرنیٹ پراس کی تصاویراوروڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے ۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک مسافر کے سامان میں موجود کمپیوٹر ہارڈ ڈسک سے ایک کم عمراژدھا برآمد ہوگیا۔

میامی ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارباڈوس جانے والے ایک مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم اہلکار کو کسی مشکوک چیز کی موجودگی کا شک گزرا جس پربم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکارکو بلایا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے اس مسافر سے پوچھ گچھ کے بعد اس کے سامان کی مکمل تلاشی لی اورکمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک سے اژدھا برآمد کرلیا ۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

میامی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ مسافر کے سامان میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک موجود تھی جب اسے کھولا گیا تو اس کے اندر تھیلی میں بند ایک زندہ اژدھا چھپایا گیا تھا۔ یہ اژدھا کم عمرلیکن خطرناک تھا جسے وائلڈ لائف محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

اژدھے کی برآمدگی کے بعد مسافر کو پرواز سے اتارلیا گیا اورممنوعہ شے بغیراطلاع دیئے لے جانے پرجرمانہ عائد کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے مسافر کا نام خفیہ رکھا گیا ہے اورتاحال اژدھا لے جانے کی وجوہ کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے۔