لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ نواز شریف کی واپسی کا معاملہ خیریت سے گزر جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے ہوں۔
انہوں نے کہاکہ کسی پارٹی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں نہیں کی جارہیں، تمام جماعتوں کی قیادت کو ممکنہ سیکیورٹی فراہم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہناتھاکہ نواز شریف کی آمد سے قبل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سسٹم بنانے کے لئے کام چل رہا ہےاور ہماری کوشش ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا معاملہ خیریت سے گزر جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکارٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنا ضروری تھی لیکن اس تمام کارروائی کا تعلق کسی کی انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنا نہیں ہے۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ماضی کی نسبت اس بار انتخابی مہم پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ کی جا رہی ہے جس کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانا ا ایک بڑا کام ہے۔