ہارون بلور شہید کی اہلیہ کا پی کے 78 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کی شہادت کے بعد پی کے 78 سے انکی اہلیہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور شہید ہوگئے تھے ہارون بلور شہید خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 78 پشاور سے اے این پی کے امیدوار تھے جن کی شہادت کے بعد اس حلقے میں انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہےتاہم اب اس نشست پر ان کی اہلیہ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان شہید کے بیٹے دانیال خان بلور نے کیا۔