نواز شریف اور مریم پاکستان آنے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ
لندن:مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم پاکستان آنے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ، نواز شریف اور مریم پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روانہ ہوں گے، دونوں لیگی رہنما نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 0018 سے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب نیب کی دو، دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔حکومتی ذرایع کے مطابق نیب کی ٹیم مجرموں کو گرفتار کرنے کے بعد امیگریشن خود کرائے گی۔
اڈیالہ جیل میں ہیلی پیڈ تیارہوچکا ہے، جیل کا سرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا، جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہےاسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کے علاوہ اس وقت مزید دو جیلوں کے آپشن بھی زیر غور ہیں، جن میں مچھ جیل سرفہرست ہیں۔