لاہور :لاہورکے بھٹہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 4 کارکن زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ائیر پورٹ کے قریب بھٹہ چوک کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے دھاوا بول کر تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو زخمی کردیا جبکہ ایک گاڑی کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پویس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی ، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دھاوا بول کر کارکنوں کو زخمی کرنے والوں کے خلاف تھانے میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔