پاک فضائیہ کےطیارے کی رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت
پاک فضائیہ کے طیارے کو خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا ہے
July 13, 2018 · قومی
لندن : پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کیلئے رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ پہنچ گیا۔
خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ مقابلے کے لئے رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کر رہا ہے، جو عام عوام کے لئے 13 جولائی سے 15جولائی تک جاری رہے گا۔