قاہرہ:مصری عدالت نے انسانی اعضاء کے مکروہ دھندے میں ملوث 37 ملزمان کو سخت قید کی سزائیں سنادی ہیں۔
دار الالحکومت قاہرہ کی عدالت نے 2016ء میں انسانی اعضاء کے فروخت کے اسکینڈل کو نمٹاتے ہوئے دھندے میں ملوث گروہ کے ارکان کی موجودگی میں قید کی سزائیں سنائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گروہ 20 ڈاکٹروں، 10پیرامیڈیکل اسٹاف، 9 ایجنٹ اور بلڈ بینک کے عملہ پر مشتمل ہے۔
عدالت نے 5 ملزمان کو 15سال قید بامشقت اور5لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزائیں سنائی جبکہ 20ملزمان کو 3سال قید بامشقت، 12 ملزمان کو 7سال قید کی سزائیں سنائی۔تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیاگیا
عدالت کو بتایا گیا کہ سزائیں پانے والوں نے سادہ لوح اور غریب شہریوں سے 10 سے 15 ہزار مصری پاؤند جسمانی اعضاء خرید کرغیرملکیوں کو 80ہزار سے ایل لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیا تھا۔