اسرائیلی عہدیداران کی قطر کے خرچے پر سفر

 

تل ابیب : اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار باراک رافید نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج کے سینئر افسران اور دیگر اسرائیلی عہدیداران نے ایک یہودی تنظیم آور سولجر سپیک کی اسرائیل سے باہر سرگرمیوں میں شرکت کی جس کا مقصد تل ابیب کے لیے پراپیگنڈہ اور لابنگ کرنا تھا۔

سرگرمیوں میں شرکت کیلئے مذکورہ تنظیم قطر کی جانب سے فنڈنگ حاصل کر چکی ہے۔ یہودی تنظیم بیرون ملک اسرائیلی پراپیگنڈے کے واسطے کام کرتی ہے اس سلسلے میں اسرائیلی فوج، پولیس اور حکومت کے عہدیداران کو دنیا بھر کی جامعات اور دیگر اداروں میں گفتگو کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے تا کہ وہ اسرائیلی مفادات کا دفاع کر سکیں۔