نگران حکومت کا کل سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد: نگران وزیراعظم وزیراعظم ناصر الملک نے کل بروز اتوار سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
یوم سوگ کا اعلان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایات ملنے پر وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں3دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔