ریاض:سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے کی پابندی عائد کر دی ہے ،قانون کا نفاذ یکم اکتوبر 2018 سے کیاجارہا ہے ، خلاف ورزی پر 5 ہزار یال جرمانہ عائد کیاجائےگا ۔
سعودی میڈیا کے مطابق جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کےلئے مختلف قوانین وضع کئے ہیں جن میں سب سے اہم نکتہ انفرادی کفیلوں کے ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ کےلئے سعودی ڈرائیوروں کی شرط عائد کی ہے ، کوئی بھی غیر ملکی یکم اکتوبر کے بعد سے نجی کفیلوں کے ٹرک نہیں چلا سکے گا ۔
جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی کی جانب سے 31 خلاف ورزیوں کے قانون کی منظوری دےدی گئی ہے جن میں ٹرانسپورٹرز کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی ۔