نئی دہلی :بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے دعویٰ کیا ہے کہ مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے حکومت مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے حکومت مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے،مرکز میں حکمران جماعت (بی جے پی)ہر چیز اور تمام وفاقی ڈھانچے کو اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے تباہ کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونیوالے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ،بی جے پی اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے سیاسی انتقامی کارروائیوں کیلئے ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔بنرجی نے کہا کہ بی جے پی عام انتخابات سے قبل اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے اور اس کیلئے مرکز کی سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔